امریکی ٹاسک فورس99کی مشرقِ وسطیٰ میں جدیدڈرون ٹیکنالوجی کی آزمائش

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فضائیہ کی ٹاسک فورس 99 مشرقِ وسطیٰ میں ڈرونز اور مواصلاتی نظام کی نئی صلاحیتوں کی جانچ کر رہی ہے، جس کا مقصد میدانِ جنگ میں امریکی فوج کی عملی صلاحیت اور مؤثریت کو بہتر بنانا ہے۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی آزمائش کے ذریعے فوجی آپریشنز میں نئی صلاحیتوں کو پرکھا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو ایک عملی تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں نئی ٹیکنالوجیز اور مواصلاتی نظام کو حقیقی آپریشنل ماحول میں جانچا جا رہا ہے۔



