کلوئی کے قریب گاؤں سینہرکھی میں ٹرانسفارمرچوری،چورتانبا اور آئل نکال کر خالی ڈبہ کھمبے پر لٹکا کر فرار

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ کلوئی کے قریب گاؤں سینہرکھی میں نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر کھمبے سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے، جہاں سے ٹرانسفارمر کے اندر موجود قیمتی سامان، تانبا اور آئل نکال کر مبینہ چوری کرلیا، جبکہ بعد ازاں ٹرانسفارمر کا خالی ڈبہ دوبارہ بجلی کے کھمبے پر لٹکا کر فرار ہوگئے۔ ذرائعہ کے مطابق گاؤں والوں کا کہنا ہے چند روز قبل پیش آنے والے واقعے میں چور بجلی کے کھمبے سے ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے اور اس میں موجود قیمتی سامان نکال لیا۔ بعد ازاں گاؤں والوں کے شور مچانے اور دباؤ ڈالنے پر چور ٹرانسفارمر کا خالی ڈبہ بجلی کے کھمبے پر لٹکا گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی وارداتوں سے عوام کو مالی نقصان اور مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ بجلی کے سامان کی چوری سے عوامی سہولیات بھی متاثر ہوتی ہیں۔ گاؤں والوں نے متعلقہ انتظامیہ اور بجلی کے محکمے کے حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، علاقے میں امن و امان بحال کیا جائے اور بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button