ڈپلو میں نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم سے مبینہ جنسی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ؛ میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈپلو میں نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، ویڈیو بنانے اور اسے مسلسل ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ طالب علم کے والد کی فریاد پر چار افراد بھویش، مدن، منوج اور ساگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی، اس کی ویڈیو بنائی اور اسے مسلسل ہراساں کرتے رہے، جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ طالب علم کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں غیر فطری جنسی عمل، فحش مواد پھیلانے اور مشترکہ نیت سے جرم کرنے سے متعلق دفعات شامل کی ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



