دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ، پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے کی کوشش کرے گی۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں

Back to top button