سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کی تیاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ ورلڈ پٹرولیم کانگریس میں شرکت کے علاوہ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان کی پٹرولیم اور گیس کی ضروریات پوری کرنے کے امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں توانائی کے شعبے میں تعاون اور پاکستان کی پٹرولیم ضروریات سے متعلق معاملات اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں سردیوں کے دوران پاکستان کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی جائے گی، تاکہ موسم سرما میں گیس کی دستیابی بہتر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے۔



