ترکیہ میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز کرنے کی تیاری، آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے سیکیورٹی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے بطور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی خدمات کو بھی سراہا اور ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داریوں کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



