ایوان صدر میں بڑی بیٹھک،خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق،ذرائع ،وزیراعظم نے کل ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلیا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 13 اکتوبر کو بلانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے اہم وزراء اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی معاونت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے کی۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔

اجلاس میں 13 اکتوبر بروز منگل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت کو اہمیت حاصل رہی۔

مزید خبریں

Back to top button