لاہور میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، ڈولفن اسکواڈ نے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ ڈولفن اسکواڈ نے نواں کوٹ کے علاقے میں سرِعام ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈولفن اسکواڈ کے ترجمان کے مطابق ملزم شاہراہِ عام پر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعبان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کر لیے۔ بعد ازاں ملزم کو اسلحے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق عوامی مقامات پر ہوائی فائرنگ شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے ایسے واقعات کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button