متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہازپرحملہ،آگ بھڑک اٹھی،عملے نے قابوپالیا

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے) متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل کے حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے کے بعد جہاز کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان اور عملے کی صورتحال سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کو الجزیرہ کے مغرب میں تقریباً 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، جسے عملے نے بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعے میں عملے کے ارکان کی صورتحال، جہاز کو پہنچنے والے نقصان اور سمندری ماحول پر ممکنہ اثرات کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متعلقہ سمندری علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حملے کی ذمہ داری اور پروجیکٹائل کی سمت کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید خبریں

Back to top button