دبئی میں بڑا دھماکہ،80ہزار ڈالر کی نیلامی اور بابر اعظم کانیاگھر،ڈیزرٹ وائپرز نے اصل سچ سے پردہ اٹھا دیا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (ILT20) کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے سی ای او فل اولیور نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کی اصل اور بڑی وجہ بتا دی!
فل اولیور کا کہنا ہے کہ ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر میں شامل کرنا نیلامی سے قبل ان کی سب سے بڑی ترجیح تھی۔ یو اے ای کی دشوار کنڈیشنز میں بابر اعظم کی غیر معمولی مہارت اور کلاس ہی وہ واحد راز ہے جو ٹیم کے سکواڈ کو سب سے مضبوط اور متوازن امتزاج فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ دبئی نیلامی میں بابر اعظم کے ساتھ ساتھ فخر زمان اور نسیم شاہ کو بھی 80 ہزار ڈالر کی بیس پرائس پر ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔



