پنجاب یونیورسٹی میں حریم فاروق کی آمد، لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کے لیے اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔حریم فاروق نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہن رکھی تھی۔ یونیورسٹی میں ان کی آمد کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے لباس کو تعلیمی ادارے کے ماحول کے لیے ناموزوں قرار دیا۔کچھ صارفین نے اداکارہ کے لباس کے اسٹائل اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے بھی کیے، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات اور مواقع کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرنا چاہیے۔تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید میں بعض تبصرے حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو بھی نشانہ بناتے نظر آئے، جنہیں صارفین کے ایک حلقے نے تنقید کے بجائے باڈی شیمنگ قرار دیا۔حریم فاروق اور فیصل قریشی کی پنجاب یونیورسٹی آمد کا مقصد اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی تشہیر اور طلبہ سے ملاقات تھا۔

مزید خبریں

Back to top button