صومالیہ کے قزاقوں سے محفوظ مزید 3 پاکستانی وطن واپس، کراچی ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے سے محفوظ مزید تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور اہلخانہ سمیت دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں پاکستانی ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی 694 کے ذریعے کراچی پہنچے۔ وطن واپس آنے والوں میں محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف شامل ہیں۔
محمد یاسین کا تعلق پشاور جبکہ عمران علی اور سید حسین یوسف کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ اہلخانہ بھی اپنے پیاروں کی واپسی پر موجود تھے۔
قزاقوں کی قید سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر صنوبر کی قیادت میں جناح ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی، جو وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کا مکمل طبی معائنہ کرے گی۔



