عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ کی قیمت101ڈالر سے تجاوز کرگئی

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 93 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت اضافے کے بعد 101.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 90.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ امریکی تیل پیدا کرنے والے علاقوں سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے ہیں۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں بھی اضافہ جاری ہے۔



