سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں پھر ہزاروں روپے کی کمی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز کے وقفے کے بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے مقرر ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 488 روپے کی ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 119 ڈالر پر آ گیا۔ 

مزید خبریں

Back to top button