مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ مسترد،وزارت اطلاعات نے بڑا بیان جاری کردیا

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزارت اطلاعات و نشریات نے مکہ معاہدے سے متعلق ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدے کے حوالے سے سامنے آنے والی غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس میں غیر مصدقہ معلومات اور قیاس آرائیوں پر انحصار کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کے حوالے سے پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتہ ہے، جبکہ مشترکہ دفاع سے متعلق آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہیں۔

وزارت اطلاعات نے خبردار کیا کہ غیر مصدقہ اور گمنام ذرائع کی بنیاد پر کی جانے والی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور مکہ معاہدے سے متعلق معلومات کیلئے سرکاری بیانات کو ہی مستند ذریعہ سمجھا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ من گھڑت اعداد و شمار اور غیر مصدقہ دعووں کے بجائے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری معلومات پر انحصار کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button