سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

 ریاض (جانو ڈاٹ پی کے) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ریاض میں ملاقات کی، جس میں سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات سمیت علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق امریکی سینیٹر کرس مرفی، جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات اور تخصیصی کمیٹیوں کے رکن ہیں، ایک وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملے۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سعودی-امریکی تعلقات، خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔سعودی حکام کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات کو اہمیت دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button