ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے جبکہ ہائیڈل پیدوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔
لیسکو کے ذرائع کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب چار ہزار میگاواٹ اور رسد تین ہزار میگاواٹ ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق شہروں اور دیہات میں تین سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔



