عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے۔

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغان طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، وزیر تعلیم حبیب اللہ آغا اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کے خلاف گرفتاری وارنٹس پبلک کیے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ہبت اللہ اخونزادہ اور عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ 8 جولائی 2025 کو جاری کیے گئے تھے جبکہ حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹ 9 ستمبر 2025 کو جاری ہوئے تھے۔

عدالت کے مطابق طالبان رہنماؤں کی جانب سے خواتین کو  منظم طور  پر بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کرنے کے شواہد موجود ہیں، افغان خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، نقل و حرکت، اظہار رائے اور خاندانی زندگی سمیت بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی سیاسی مخالف سمجھ کر نشانہ بنایا گیا، وارنٹس کو عوامی کرنے کا مقصد مزید جرائم روکنا اور عالمی تعاون بڑھانا ہے۔

عدالت کے مطابق کے مطابق ان طالبان رہنماؤں نے ’ایک ایسی حکومتی پالیسی نافذ کی جس کے نتیجے میں افغانستان کی شہری آبادی کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی شدید خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں قتل، قید، تشدد، جنسی زیادتی اور جبری گمشدگیاں جیسے سنگین جرائم شامل ہیں‘۔

مزید خبریں

Back to top button