ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 5.95 فیصد اضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ستمبر 2026ء میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں اضافے کی خوشخبری سنادی۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ماہ ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5 اعشاریہ 95 فیصد اضافے کے بعد 46 اعشاریہ 2 لاکھ ٹن رہی ہے۔
ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 7 اعشاریہ 35 فیصد کے اضافے کے بعد 37 اعشاریہ 88 لاکھ ٹن رہی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی 8 لاکھ 32 ہزار ٹن پر برقرار رہی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3 اعشاریہ 88 فیصد بڑھ کر 1 اعشاریہ 31 کروڑ ٹن رہی۔



