فرانس میں احتجاج کے دوران دستی بم پھٹ گیا،15سالہ طالبعلم کا ہاتھ اڑ گیا

 پیرس (جانو ڈاٹ پی کے) فرانس میں اسکولوں کے خراب حالات کے خلاف جاری طلبہ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے داغا گیا دستی بم اٹھانے والے 15 سالہ طالب علم کا ہاتھ دھماکے سے اڑ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ فرانس کے شمالی شہر لینس میں پیش آیا، جہاں طالب علم نے مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم اٹھایا۔پولیس یونین کے ایک ذریعے کے مطابق یہ دستی بم ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، تاہم سڑک پر گرنے کے بعد وہ پھٹ نہیں سکا۔ذریعے نے بتایا کہ طالب علم نے جب دستی بم اٹھایا تو وہ اسی کے ہاتھ میں پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ شدید متاثر ہوا۔واقعے کے بعد احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ایسے آلات اور ان کے استعمال کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button