خیبرپختونخوا کی 8 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرریاں اور تعیناتیاں کر دی ہیں، جس کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالجلیل خان کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد نسیم اللہ کو صوابی یونیورسٹی جبکہ ڈاکٹر محمد عمران کو زرعی یونیورسٹی پشاور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر محمد حسن الامین کو سوات یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انیلا انور کو شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ادریس کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ، ڈاکٹر ساجد راشید احمد کو یونیورسٹی آف ہری پور اور ڈاکٹر اقبال منیر کو شہید بینظیر وومن یونیورسٹی اپر دیر کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وائس چانسلرز کی ابتدائی مدتِ تعیناتی دو سال ہوگی، جبکہ مزید دو سال کی توسیع ان کی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button