حرمین شریفین پر حملے برداشت نہیں، حافظ طاہر اشرفی کا دوٹوک اعلان

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت روئے زمین پر ہر چیز سے مقدم ہے اور مقدس مقامات پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔
جامعہ منظورالاسلامیہ لاہور میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل حوثیوں کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کرتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل حوثیوں کا سرپرست جبکہ عراق کے بعض گروہ ان کے حلیف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے معاملے پر کسی قسم کی مصلحت اختیار نہیں کی جاسکتی۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے تاہم مساجد کے اندر حوثیوں کے اقدامات کی مذمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جس طرح ان حملوں کی مخالفت کی گئی، اسی طرح سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کی جارہی ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ حوثیوں کے حملوں کو شیعہ سنی مسئلے کا رنگ دینے والے امت مسلمہ کے دشمن ہیں



