مذاکرات میں طے ہوا تھا کوئی بات باہر نہیں آئے گی،ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شریک فریقین نے طے کیا تھا کہ بات چیت کے دوران ہونے والی گفتگو میڈیا کے سامنے نہیں لائی جائے گی، تاہم ان کے بقول پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اس اتفاق کی خلاف ورزی کی۔

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ غیر مشروط طور پر ختم کرنا ہوگا،شیری رحمان

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے فی الحال تفصیلات بیان نہیں کی جا سکتیں کیونکہ تمام شرکا نے اس معاملے پر اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شیری رحمان جیسی سینئر پارلیمانی رکن کو اس حوالے سے محتاط رہنا چاہیے تھا۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد نے اپنے مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیے ہیں جبکہ حکومتی وفد نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر مزید مشاورت کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ان کے مطابق مذاکرات میں غیر مشروط لانگ مارچ ملتوی کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی اور شیری رحمان کی جانب سے اس حوالے سے دیے گئے بیان کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button