بدین کی خواتین کے لیے بڑی سہولت،6اکتوبر کو مفت طبی کیمپ لگے گا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)بدین میں خواتین کے لیے ایک روزہ مفت طبی کیمپ 6 اکتوبر 2026ء کو تھیلیسیمیا سینٹر بدین میں منعقد کیا جائے گا۔ مفت طبی کیمپ سوسائٹی فار کیئر آف تھیلیسیمیا پیشنٹس بدین کے زیر اہتمام ہیلتھ آفس بدین کے تعاون سے لگایا جا رہا ہے۔ کیمپ میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر جناح اسپتال کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہر خواتین ڈاکٹرز کی ٹیم شرکت کرے گی، جو خواتین کا مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ مختلف بیماریوں کے حوالے سے طبی مشاورت بھی فراہم کرے گی۔ کیمپ کے دوران خواتین میں گائناکالوجی سے متعلق مختلف بیماریوں، اولاد نہ ہونے کے مسائل، رحم کی بیماریوں اور کینسر کی ابتدائی تشخیص سمیت دیگر طبی مسائل کا ماہر ڈاکٹرز گائناکالوجی شعبے اور وارڈ بی 9 ڈاکٹر پروفيسر نگہت علی شاہ، جبکہ خواتین کی بیماریوں اور ماں و بچے کی صحت کی ماہر ڈاکٹر پروفیسر ارم ماجد شیخ خواتین کا مفت معائنہ اور ضروری مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسے مریضوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی جنہیں مزید علاج، آپریشن یا دیگر طبی سہولیات کی ضرورت ہو۔ ضرورت مند خواتین کے کیسز کا اندراج کرکے انہیں آئندہ مناسب طبی سہولیات اور علاج کی فراہمی کے لیے رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔کیمپ میں گائناکالوجی شعبے کی پروفیسر اور وارڈ بی 9 سے وابستہ سنئر ڈاکٹر پروفيسر نگہت علی شاہ، جبکہ خواتین کی بیماریوں اور ماں و بچے کی صحت کی ماہر ڈاکٹر پروفیسر ارم ماجد شیخ خواتین کا طبی معائنہ اور مشاورت کریں گی۔ مفت طبی کیمپ منگل 6 اکتوبر 2026ء کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک تھیلیسیمیا سینٹر بدین میں جاری رہے گا۔ کیمپ کے منتظمین نے خواتین کو مفت طبی معائنے اور ماہر ڈاکٹرز سے مشاورت کی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔



