ایران کی بہادری نے دنیا کو حیران کردیا،روسی صدر

ماسکو (جانو ڈاٹ پی کے) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی بہادری، حوصلے اور ثابت قدمی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ماسکو میں والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دنیا ایران میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایرانی عوام کی ہمت اور استقامت سے متاثر ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب میں بڑی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔پیوٹن نے ایران کے حوالے سے روس کے سفارتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی امید رکھتا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی کوششوں کا اہم حصہ بھی رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button