لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کا ضمانت خارج ہونے والے ایس ایچ او پر تشدد،تھپڑوں اور مکوں کی بارش

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کے بھائی کے قتل کے مقدمے میں ملوث ایس ایچ او للیانی حسن عمران اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں، جس کے بعد ہائیکورٹ احاطے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایس ایچ او حسن عمران اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا۔ ضمانت خارج ہوتے ہی وکلا نے ملزم ایس ایچ او کو گھیر لیا۔بھاری پولیس سکیورٹی کی موجودگی کے باوجود وکلا نے ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائیکورٹ سکیورٹی اہلکار ملزم کو وکلا سے بچا کر سکیورٹی روم میں لے گئے۔واقعے کے بعد وکلا کی بڑی تعداد ہائیکورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئی، جبکہ پولیس نے ضمانت خارج ہونے والے ملزمان کو فوری طور پر ہتھکڑیاں لگا دیں۔بعد ازاں ہائیکورٹ سکیورٹی نے ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button