مریم نواز سے جھگڑے کے بعد کون مناتا ہے؟ کیپٹن (ر) صفدر نے راز کھول دیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ناراضی یا تلخی کی صورت میں صلح کی پہل عموماً مریم نواز کی جانب سے ہوتی ہے۔

ایک نجی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کا اور مریم نواز کا رشتہ باہمی ادب، احترام اور عزت پر قائم ہے، جہاں ایک دوسرے پر حکم چلانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کو 35 برس گزر چکے ہیں اور بچے اور نواسے نواسیاں بھی ہیں، اس کے باوجود دونوں کے درمیان تعلقات میں خوشگوار توازن برقرار ہے۔اپنی گھریلو زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ گھر میں جب کوئی میٹھی چیز آتی ہے تو مریم نواز اسے چھپا دیتی ہیں تاکہ ان کی صحت متاثر نہ ہو۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی ناراضگیاں بھی معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں اور صلح کے لیے پہل مریم نواز ہی کرتی ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کابینہ کا حصہ نہ بننے کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز کسی جگہ داخل ہوتی ہیں تو احتراماً سب کو کھڑا ہونا پڑتا ہے، اسی لیے وہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے حکومتی عہدہ قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button