ماورا حسین کے ’کیوٹیسٹ ماما‘ کیک نے تہلکہ مچا دیا، مداحوں نے خوشخبری کا راز ڈھونڈ لیا؟

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اور ان کے شوہر امیر گیلانی کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تاہم ایک تصویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جس میں سالگرہ کے کیک پر ’کیوٹیسٹ ماما‘ لکھا ہوا دکھائی دیا۔اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر بعد ازاں ڈیلیٹ کردی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزید چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔بعض صارفین کا خیال ہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوچکی ہے، تاہم اس حوالے سے فی الحال جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔’کیوٹیسٹ ماما‘ کے الفاظ اور تصویر ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد مداح سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، تاہم بچے کی پیدائش کی خبر کو فی الحال غیر مصدقہ قرار دیا جا رہا ہے۔



