قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری،شرح منافع میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہوگئی۔
بہبود سیونگز اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد منافع کی شرح 12.72 فیصد مقرر کردی گئی۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد ہوگئی۔
اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے تین سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.57 فیصد ہوگئی۔
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے پانچ سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی۔



