آیت نور قتل کیس:عثمان، قاسم اور طلحہ کی ضمانت منظور

ایبٹ آباد (جانو ڈاٹ پی کے) آیت نور قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے عثمان، قاسم اور طلحہ کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت ٹھوس شواہد سامنے نہ آنے کی بنیاد پر منظور کی۔ تینوں ملزمان کو ہری پور پولیس نے آیت نور قتل کیس میں گرفتار کیا تھا۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کی تفتیش کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی تھی۔کیس میں مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button