سونے کی قیمت میں پھربڑی کمی،فی تولہ قیمت4لاکھ38ہزار636روپے ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں فی تولہ سونا مزید 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے پر آگئی۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 528 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 161 ڈالر پر آگیا۔



