پنجاب راشن کارڈ پروگرام، رواں مالی سال 43 ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب راشن کارڈ پروگرام کے رواں مالی سال کے اخراجات 43 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے ہر ماہ 12 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔
سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پروگرام کے مجموعی اخراجات سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران راشن کارڈ پروگرام پر 43 ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پروگرام کے تحت ہر مستحق فرد کو راشن کی خریداری کے لیے ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ رواں سال ہر ماہ 12 لاکھ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
پروگرام کے مجموعی اخراجات میں پنجاب حکومت 21 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کرے گی، جبکہ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے بھی 21 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔



