عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، آج ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

دمشق(ویب ڈیسک ) عراق میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک موجود رہنے کے بعد امریکی افواج نے ملک میں اپنا فوجی مشن باضابطہ طور پر ختم کرتے ہوئے انخلا مکمل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی مشن کے خاتمے کے موقع پر عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد اور نجف کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کے ساتھ پریڈ کی۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو یومِ خودمختاری کے طور پر منانے کا اعلان بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کا مؤقف ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا سے ایران نواز دھڑوں کے پاس ہتھیار رکھنے کا وہ جواز بھی ختم ہوجائے گا جسے وہ ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔

امریکا اور عراق کے درمیان 2024 میں امریکی فوجی مشن کے خاتمے پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد امریکی فوجی بتدریج ملک بھر میں قائم اڈوں سے نکل کر شمالی عراق کے خودمختار کردستان کے علاقے تک محدود ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 2003 میں عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عراق پر حملہ کیا تھا۔ امریکی افواج 2011 کے اختتام پر عراق سے واپس چلی گئی تھیں، تاہم 2014 میں داعش کے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بعد امریکی فوج دوبارہ عراق میں داخل ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button