ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث ہے، کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا اور کینیڈا نے اس معاملے کی تحقیقات میں بھارت سے تعاون حاصل کیا۔

https://images.openai.com/static-rsc-4/Y_yrOENhRx6GxP21Y3VTN_GPy2fGsIDEwCzZBtK1iP8lMqa1ganv_La5buTD4gqkIqbLarWmDlNcCkgq9xSBP84B64BqJaLvYMQy02q6D1fMRxP17KRkZc6BA1jYYdBgwFA9VyYzPBV_r-z8EnrTvPuqfb4_hr4n2WrPGOJWOQfqq26-QLqbexBUpNNNKXYP?purpose=fullsize
نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں مارک کارنے کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سکیورٹی تعاون ضروری ہے، تاہم وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کینیڈا میں بھارت سے منسلک کوئی واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔

کینیڈین وزیراعظم نے نجر قتل کیس پر پہلی مرتبہ تفصیلی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون ایسے واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button