آئی ایم ایف معاملات، قانون سازی؛ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم مشاورت

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پارلیمانی امور پر مشاورت کا اجلاس ہوا، جس میں قانون سازی، مالی معاملات اور آئندہ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان طارق فضل چوہدری اور بلال اظہر کیانی سمیت مختلف شعبوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، جبکہ پارلیمانی امور سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی ایم ایف سے متعلق مالی معاملات اور قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور ایوان کی کارروائی سے متعلق اتحادی ارکان سے رابطوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی اور لائف انشورنس نیشنلائزیشن بل سمیت مختلف قانون سازی کے امور بھی زیر غور آئے۔

اجلاس میں پارلیمانی معاملات پر حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطہ کاری اور آئندہ قانون سازی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button