ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر ’پبلک فگر‘ کہنے پر تنقید کی زد میں

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)معروف میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر بلوچ کو خود کو اور اپنے اہلخانہ کو ’پبلک فگر‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے ایک ناخوشگوار تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے گئی تھیں، جہاں کچھ افراد ان کی والدہ ندا یاسر کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا رہے تھے۔

صلہ یاسر نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ویڈیو بنانے سے قبل اس کی رضامندی لینا ضروری ہے، خواہ وہ پبلک فگر ہی کیوں نہ ہو۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے ان کے ’پبلک فگر‘ ہونے کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پبلک فگر قرار نہ دیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’اسی عوام نے آپ کو مشہور کیا ہے‘‘، جبکہ ایک اور صارف نے ندا یاسر کے پروگرام سے متعلق بھی تنقیدی تبصرہ کیا اور دعویٰ کیا کہ پروگرام میں بعض افراد کی رضامندی کے بغیر بھی کام کیے جاتے ہیں۔

صلہ یاسر کی جانب سے سامنے آنے والے مؤقف اور سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل نے ایک بار پھر عوامی شخصیات کی نجی زندگی، ویڈیو بنانے کی اجازت اور سوشل میڈیا پر پرائیویسی کے معاملے کو زیر بحث لے آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button