لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمہ دار کال دینے والے ہوں گے، شوکت یوسفزئی

 پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے دوران اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار مارچ کی کال دینے والے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ لانگ مارچ کے مخالف نہیں اور 4 اکتوبر کو پارٹی کے لانگ مارچ میں ضرور شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تجاویز پارٹی قیادت کے سامنے رکھ دی ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے 26 نومبر 2024 کے لانگ مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 24 نومبر کو مذاکرات ہوجاتے تو 26 نومبر کو پیش آنے والے واقعات رونما نہ ہوتے۔ ان کے بقول 26 نومبر کے لانگ مارچ کے باعث بانی پی ٹی آئی کو مزید دو سال جیل میں گزارنے پڑے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ اگر موجودہ لانگ مارچ کے دوران کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری لانگ مارچ کی کال دینے والوں پر عائد ہوگی۔

انہوں نے اپنی پارٹی سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی پارٹی کے وفادار تھے اور آج بھی وفادار ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، تاہم وہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button