26نومبر احتجاج کیس،سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ دوبارہ جاری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، تاہم پولیس کی جانب سے کیس کا چالان آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ کیس کا چالان جلد از جلد پیش کیا جائے، جبکہ مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔ عدالت اس سے قبل بھی ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔



