ایف پی ایس سی نے مختلف امتحانات اور ٹیسٹوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مختلف امتحانات اور ٹیسٹوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جنرل ریکروٹمنٹ فیز تھری 2026 کے ٹیسٹ 12 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2026 تک جاری رہیں گے۔

ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانات اور ٹیسٹوں سے متعلق شیڈول اور دیگر ضروری معلومات سے آگاہ رہیں تاکہ مقررہ تاریخوں پر امتحانات میں شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button