پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین آپریشن متاثر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی ایک یا زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں مین لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں، جو متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے اور ریلوے لائن کی بحالی کے لیے کام کریں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہونے اور ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button