بدین میں منشیات کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، لواری شریف میں بڑی احتجاجی ریلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین ضلع میں منشیات کی بڑھتی ہوئی فروخت اور استعمال کے خلاف آ خر عوام سڑکوں پر نکل آئے لواری شریف میں عوام سراپا احتجاج بن گئے بدین کے نواحی شہر لواری شریف میں سینکڑوں شہریوں نے گاؤں خانصاحب عبدالرحمان سے لواری شریف شہر تک بدین ضلع میں منشیات کی فروخت عام اور استعمال کے خلاف موٹر سائیکلوں گاڑیوں پر سوار ہو کر اور پیدل احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”منشیات بند کرو، ہمارے بچوں کا مستقبل بچاؤ“، ”منشیات موت ہے، زندگی سے پیار کرو“ سمیت مختلف نعرے درج تھے اس موقع شہریوں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا یہ غیر قانونی دھندہ بند کریں کیونکہ اب لواری شریف کے بچوں کا مستقبل کسی صورت منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ منشیات ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے جس سے بالخصوص نوجوان نسل کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات کی فروخت اور استعمال کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ریلی کے شرکاء نے منشیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ لواری شریف کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے شہری متحد ہو کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

مزید خبریں

Back to top button