پاما نے2026-28کیلئے نئی قیادت منتخب کرلی، ہیروشی کاوامورا چیئرمین مقرر

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے 2026-28 کی دو سالہ مدت کے لیے نئی قیادت کا انتخاب کرلیا، ہیروشی کاوامورا کو چیئرمین، ندیم ملک کو سینئر وائس چیئرمین جبکہ ثناء اللہ چوہدری کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔پاما کے مطابق نئے عہدیداران کا انتخاب متعلقہ ٹریڈ آرگنائزیشنز (DGTO) رولز کے تحت کیا گیا، جس میں ایسوسی ایشن کی رکن کمپنیوں کے نمائندوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق نومنتخب عہدیداران پاکستان کی آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ صنعت کے مختلف اہم شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں کاریں اور لائٹ کمرشل وہیکلز، ہیوی کمرشل وہیکلز، زرعی ٹریکٹرز اور دو و تین پہیوں والی گاڑیوں کے مینوفیکچررز شامل ہیں۔پاما کا کہنا ہے کہ نئی قیادت رکن کمپنیوں کے اجتماعی مفادات کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت کی ترقی، مسابقتی صلاحیت میں اضافے اور پائیداری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button