خودکشی یا قتل؟ مٹھی میں نوجوان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی برآمد

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ک کلوئی کے گاؤں موڈھور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی مٹھی شہر میں اپنی رہائش گاہ سے لاش پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان مجید نہڑیو ولد عبدالغنی نہڑیو (ڈیسَر) انٹرمیڈیٹ کا طالب علم بتایا جاتا ہے، جو صبح سویرے اپنے گاؤں سے مٹھی پہنچا تھا۔ بعد ازاں اس کی رہائش گاہ سے لاش پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے واقعے سے قبل اپنے ایک قریبی رشتہ دار، جو پولیس سے وابستہ ہے، کو مبینہ طور پر اطلاع بھی دی تھی۔ دوسری جانب نوجوان کی موت کے حوالے سے مبینہ خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور حالات پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان ڈسپنسری کا کورس بھی کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل گھر پر تھا اور جب دوبارہ مٹھی واپس آیا تو اس کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button