بدین میں عالمی یوم قلب پر اہم آگاہی تقریب، ہائی بلڈ پریشر کے خطرات سے خبردار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ / پی کے)ڈاکٹر سکندر علی میندھرو سول (انڈس) اسپتال بدین میں عالمی یوم قلب (World Heart Day) کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں اسپتال کے ڈاکٹرز طبی عملے اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر سکندر علی میمن، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان امتیاز ڈاکٹر شاہنواز مزاری اور سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارشد علی خواجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں دل کے امراض اور بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر) کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے مقررین نے کہا کہ بلند فشارِ خون انسانی جسم کے اہم اعضا بالخصوص دل دماغ اور گردوں کو متاثر کر سکتا ہے ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہارٹ اٹیک فالج اور بینائی متاثر ہونے سمیت مختلف سنگین طبی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اس لیے بروقت تشخیص اور احتیاط ضروری ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنا بلڈ پریشر باقاعدگی سے اور درست طریقے سے چیک کروائیں نمک اور تلی ہوئی اشیا کے زیادہ استعمال سے گریز کریں اور روزانہ ورزش کو معمول بنائیں تاکہ دل کی بیماریوں اور دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکے طبی ماہرین نے کہا کہ دل کی بیماریاں دنیا بھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کی ایک اہم وجہ ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے صحت مند طرزِ زندگی اپنانا اور بروقت طبی معائنہ کرانا انتہائی ضروری ہے تقریب کے اختتام پر دل کی صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی

مزید خبریں

Back to top button