معروف بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، بیٹے کے والد بن گئے

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، گلوکار بیٹے کے والد بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوبین نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔جوبین نوٹیال نے بھی خوشخبری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب والد بن چکے ہیں اور ان کا بیٹا 14 ستمبر کو پیدا ہوا۔واضح رہے کہ جوبین نوٹیال 14 جون 1989 کو دہرادون، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتی فلمی صنعت کے معروف پلے بیک سنگرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں آئیفا، فلم فیئر اور زی سینے ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔



