مریم نواز مری پہنچ گئیں، ترقیاتی منصوبوں پر کل اہم اجلاس طلب

 مری (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں، جہاں انہیں مری میں جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان مری ڈیولپمنٹ پلان کے مختلف امور پر مشاورت بھی متوقع ہے۔اجلاس میں مال روڈ اور جھیکاگلی چوک کی ازسرنو تعمیر و بحالی سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ مال روڈ ہل سائیڈ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button