کتے پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایک دیہی علاقے سے سامنے آنے والی جانور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں روایتی لباس پہنے چند افراد کھیتوں کے درمیان ایک کتے کے گرد جمع دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص مبینہ طور پر جلتی ہوئی آتش بازی جیسی چیز کتے کے قریب لے جاتا ہے، جبکہ جانور خود کو بچانے کے لیے مزاحمت کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بے زبان جانور کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرکے جانور پر مبینہ تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مناظر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ موقع پر موجود کسی شخص نے بھی بے زبان جانور کو تکلیف نہ پہنچانے سے کیوں نہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک قابل تشویش ہے اور لوگوں کو بے زبان مخلوق کے ساتھ رحم اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button