لاہور ہائیکورٹ میں5روز میں6473مقدمات نمٹادیے گئے،دائرکیسز سے تقریباًدوگنا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ نے 21 سے 25 ستمبر 2026 تک پرنسپل سیٹ لاہور اور تینوں علاقائی بنچوں میں دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 3415 مقدمات دائر جبکہ 6473 مقدمات نمٹائے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر پانچ روز میں 1957 مقدمات دائر اور 3301 نمٹائے گئے۔ ملتان بنچ میں 761 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 1877 مقدمات نمٹائے گئے، راولپنڈی بنچ میں 352 مقدمات دائر اور 409 نمٹائے گئے جبکہ بہاولپور بنچ میں 345 مقدمات دائر اور 886 مقدمات نمٹائے گئے۔کیسز کی نوعیت کے لحاظ سے 352 سول مقدمات دائر ہوئے اور 664 نمٹائے گئے، جبکہ فوجداری نوعیت کے 1289 مقدمات دائر اور 2514 نمٹائے گئے۔ ٹیکس سے متعلق 30 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 102 مقدمات نمٹائے گئے۔رپورٹ کے مطابق پانچ روز کے دوران 1739 رِٹ پٹیشنز دائر اور 3178 نمٹائی گئیں، جبکہ کمرشل نوعیت کے 5 مقدمات دائر ہوئے اور 15 مقدمات نمٹائے گئے۔روزانہ کی بنیاد پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 21 ستمبر کو 376 مقدمات دائر اور 765 نمٹائے گئے، 22 ستمبر کو 442 دائر اور 734 نمٹائے گئے، 23 ستمبر کو 491 دائر اور 725 نمٹائے گئے، 24 ستمبر کو 386 دائر اور 815 نمٹائے گئے، جبکہ 25 ستمبر کو 262 مقدمات دائر اور اتنے ہی مقدمات نمٹائے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وضع کی گئی پالیسیوں کے تحت مقدمات نمٹانے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔پانچ روزہ رپورٹ میں عدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ مختلف نوعیت کے مقدمات کی دائرگی اور نمٹانے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button