سہیل آفریدی جارہے ہیں، علی امین گنڈاپور آرہے ہیں، کچھ پتا نہیں،فیصل کریم کنڈی

 پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ’’سہیل آفریدی جارہے ہیں، علی امین گنڈاپور آرہے ہیں، کچھ پتا نہیں‘‘، تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس سے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت استعفیٰ موصول ہوا تو اسے منظور کیا جائے گا۔گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم سے پشاور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کی بات کی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کیا جائے۔ گورنر نے متعلقہ وفاقی حکام سے ملاقات اور کابینہ کے اجلاس کو پشاور میں منعقد کرنے کی درخواست بھی کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہیں فی الحال وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق صورتحال واضح نہیں، تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس سے آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق استعفیٰ موصول ہونے کی صورت میں وہ اس پر کارروائی کریں گے۔گورنر نے تحریک انصاف کے احتجاجی پروگرام کے حوالے سے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس وقت ’’لانگ مارچ کیا، شارٹ مارچ کے بھی قابل نہیں‘‘ اور صرف تاریخیں دینے سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں، تاہم افغانستان سے ہونے والے مبینہ کواڈ کاپٹر حملوں کی مذمت نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button