آذربائیجانی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں بڑا ایکشن،5مبینہ ملزم کی شناخت،چھاپے تیز

 لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ مبینہ ملزمان کی شناخت مکمل کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ مکمل کرلیا گیا، جبکہ سی سی ڈی، آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ بحریہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں مبینہ ملزمان کے گھروں پر بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مفرور ملزمان میں مسکان اور اس کے مبینہ ساتھی شامل ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے مبینہ تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ مبینہ طور پر ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button